شام، حضرت بی بی زینب کے مزار کے قریب خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک

خودکش حملہ مزار کے باہر ہوا جب کہ دوسرا دھماکا کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، حکام

اتوار 12 جون 2016 11:56

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء ) شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت بی بی زینب کے مزار کے قریب کار بم دھماکے اور خود کش حملے کے نتیجے میں20 افراد ہلاک جب کہ 55 کے قریب زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت بی بی زینب کے مزار کے قریب بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 55 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا حضرت بی بی زینب کے مزار کے باہر ہوا جہاں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دوسرا دھماکہ مزار سے کچھ فاصلے پر ہوا جو کہ کار بم دھماکہ بتایا جاتا ہے۔شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکے میں عام شہریوں کا نشانہ بنایا گیا اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جب کہ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :