یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں نیا کا رنا مہ سر انجا م دینے کے قریب پہنچ گئے

وہ دس ہزار رنزمکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بننے سے تھوڑے فاصلے پر ہیں

ہفتہ 11 جون 2016 10:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) اسٹار بیٹسمین یونس خان دورہ انگلینڈ کیلی 10 ہزار ٹیسٹ رنز کی تکمیل کی خواہش اپنے سر پر سوار نہیں کرنا چاہتے تفصیلات کے مطابق یونس خان کوپاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 9116 رنز بنانے کا اعزاز ہے، وہ دس ہزار رنزمکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بننے سے تھوڑے فاصلے پر ہیں تاہم انھوں نے اصرار کیاکہ وہ اس ذاتی ریکارڈ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہے۔

(جاری ہے)

میں ہر وقت بڑے اہداف کے بارے میں نہیں سوچتا رہتا، نہ ہی میں اپنے لیے ہدف مقرر کرتا ہوں، میں خود پر اضافی دباوٴ نہیں ڈالنا چاہتا، میں حالیہ کچھ برسوں میں کم سے کم توقعات کے ساتھ کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہوں۔دس ہزار ٹیسٹ رنز کی تکمیل سے متعلق یونس خان نے کہاکہ میں اس سنگ میل کے بارے میں نہیں سوچتا، میں صرف اپنے کھیل سے مخلص اور اسی انداز میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں، کون جانتا ہے کہ میں کب تک کرکٹ جاری رکھوں گا۔بوٹ اور اسکلز کیمپ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ کاکول میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ حاصل کرنے کا موقع ملا، انھوں نے اپنے لیے مقرر کردہ فٹنس کے اہداف حاصل کرنے کیلیے سخت محنت کی، اسکلز کیمپ بھی کافی اچھا رہا

متعلقہ عنوان :