روزہ داروں کیلئے خوشخبری:آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 11 جون 2016 10:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)محکمہ موسمیات نے لوڈشیڈنگ میں گرمی کے ستائے روزہ داروں کو بارش کی خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ کے دوران کشمیر بلاائی پنجاب، بالائی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی حالیہ شدت میں قدرے کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے مون سون (جولائی، اگست، ستمبر کے دوران ملک میں10سے 20فیصد معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، کوئٹہ، ژوب میں بعض مقامات پر تیز اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں تربت50، سبی47، بھکر، بہاولنگر، اوکاڑہ45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :