بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے11 ماہ میں 17 ارب 84 کروڑ ڈالر وطن بھیجے

ہفتہ 11 جون 2016 10:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران 17 ارب 84 کروڑ ڈالر سے رقوم وطن بھیجی گئیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیئے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران ساڑھے 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے بین الاقوامی ادائیگیوں کے توازن کو بہتر کرنے میں ترسیلات زر کا کردار اہم ہے۔ حکومت اگر رقم کی ترسیل کی لاگت کم کرنے کے اقدامات لے تو ترسیلات زر کے حجم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :