صوا بی،بکریاں چُرانے کے تنازغہ پر بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

ہفتہ 11 جون 2016 10:09

صوا بی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء ) جلبئی ضلع صوابی میں بکریاں چُرانے کے تنازغہ پر بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

بیوہ ابن آمین سکنہ جلبئی نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر ابن آمین کو اپنے بھائی مقصود آمین نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل مقتول اور ملزم کے مابین بکریاں چُرانے پر تکرار بیان کی گئی ہے تورڈھیر پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے