سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس

ایک ہزار سے زائد اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافے اور منرل واٹر کی بوتل پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کرکے بارہ فیصد کرنے سمیت دیگر اہم بجٹ تجاویز کی منظوری کمیٹی کا گوادر پورٹ کی تعمیر پر کام کرنے والی کمپنی کو چالیس سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار

ہفتہ 11 جون 2016 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایک ہزار سے زائد اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافے اور منرل واٹر کی بوتل پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کرکے بارہ فیصد کرنے سمیت دیگر اہم بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی کمیٹی نے گوادر پورٹ کی تعمیر پر کام کرنے والی کمپنی کو چالیس سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کر دیاکمیٹی کے رکن سینیٹر محسن لغاری نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے مقامی صنعتوں کے تحفظ کے لیے ہم نے کچھ نہیں کرنا کمیٹی نے خام مال اور مقامی صنعتوں کے تحفظ کو مد نظر رکھ کر چھوٹ دینے کی سفارش کردی سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو چیرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے گوادر پورٹ کی تعمیر پر کام کرنے والی کمپنی کو چالیس سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ کمیٹی کے رکن سینیٹر محسن لغاری نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بدلے مقامی صنعتوں کے تحفظ کے لیے ہم نے کچھ نہیں کرنا کمیٹی نے خام مال اور مقامی صنعتوں کے تحفظ کو مد نظر رکھ کر چھوٹ دینے کی سفارش کردی۔

کمیٹی نے ڈبہ بند دودھ پر سیلز ٹیکس میں اضافے اور پانی کی بوتل پر سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد سے کم کر کے بارہ فیصد کرنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی نے سٹیشنری پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے زیرو ریٹڈ کی سہولت برقرار رکھنے کی تجویز دیدی۔ کسٹمز حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ چین سے ہونے والی تجارت میں انڈر انونسنگ کے ایشوز بہت زیادہ ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مالیاتی اداروں کے ساتھ گرانٹس اور ایڈ کے معاملات میں ایس او آرز جاری کرنے کے اختیار دیا جائے۔ کمیٹی نے اس تجویز کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :