بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرم آدتیہ سے زہریلی گیس کا اخراج ،دو ملازمین ہلاک ہو گئے

ہفتہ 11 جون 2016 10:41

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) بھارت کے بڑے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرم آدتیہ کے ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج سے دو ملازمین کی موت اور چار دیگر شدید بیمارپڑ گئے۔جمعہ کو بھارتی بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ حادثہ وکرم آدتیہ میں جمعہ کی شام پانچ بجے اس وقت ہوا، جب سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں مرمت کا کام کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

آئی این ایس وکرم آدتیہ کا یکم جون سے مرمت (ری فٹنگ) کا کام چل جا رہا ہے۔مرمت کے دوران کسی تکنیکی غلطی کی بناء پر زہریلی گیس کا اخراج ہونے سے دو ملازمین کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید متاثر ہوئے ہیں، ان چار متاثرہ لوگوں میں بحریہ کے دو کشتی راں بھی شامل ہیں۔بھارتی بحریہ نے حادثہ کی تفتیش کی ہدایت دے دی ہے اور جہاز کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کو چھوڑ کر دیگر حصے کو مکمل طور پر محفوظ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :