بھارت کا جنگی جنون، سویڈن کے گرپین پر نظریں جما لیں،بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ساب کے دورے کے دوران گرپین طیارہ اڑا کر پرکھا

ہفتہ 11 جون 2016 10:40

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)بھارت نے اپنی فضائیہ میں جنگی طیاروں کے اسکواڈرنزکی کم ہوتی تعداد سے نمٹنے کے لئے فرانس سے رافیل طیاروں کے سودے کے بعد اب سویڈن کے جنگی طیارے گرپین پر نطریں جما لیں ۔ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے گذشتہ جمعرات کے روز سویڈن میں خود اس طیارے کی صلاحیت کو پرکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ایئر چیف مارشل راہا سویڈن کے دورے پر ہیں،وہ اس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات سے وابستہ مختلف معاملات پر بات چیت کریں گے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو گرپین طیارے بنانے والی سویڈن کی کمپنی ساب کے دورے پر گئے اور سویڈن کی فضائیہ کے پائلٹ کے ساتھ انہوں نے گرپین طیارہ اڑایا۔ ایئر فورس کے ذرائع نے ایئر چیف مارشل راہا کے ذریعہ گرپین طیارہ اڑانے کی تصدیق کی ہے۔گرپین پانچویں نسل کا کثیر المقاصد ہلکا جنگی طیارہ ہے جب بھارت نے 126 کثیر المقاصد طیارے خریدنے کے لئے دنیا کے معروف جنگی طیاروں کو پرکھا تھا تو اسے رافیل کے بعد دوسرے نمبر پر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :