سینٹرل میکسیکو میں فائرنگ کے واقعے میں2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد ہلاک

ہفتہ 11 جون 2016 10:40

میکسیکو سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)سینٹرل میکسیکو میں فائرنگ کے واقعے میں2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹرل میکسیکو میں مسلح افراد نے دوردراز پہاڑی گاؤں میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین ، چار مرد اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ فائرنگ کے واقعہ میں دیگر دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :