امریکہ کے شہرڈیلاس میں لوفیلڈ ایئر پورٹ پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی، ایئر پورٹ عارضی طور پر بند

ہفتہ 11 جون 2016 10:40

ٹیکساس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) امریکہ کے شہرڈیلاس میں لوفیلڈ ایئر پورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جس کے بعد ایئر پورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا، فائرنگ کے بعد ایئر پورٹ اور ملحقہ علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے شہرڈیلاس میں لوفیلڈ ایئر پورٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس نے سامان وصول کرنے والے لاؤنچ کو خالی کرا لیا ۔

متعلقہ عنوان :