دھرنے میں شرکت کیلئے طاہر القادری کی صاحبزادی لاہور پہنچ گئیں

ہفتہ 11 جون 2016 10:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی صاحبزادی خدیجہ طاہر القادری حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں اپنے والد کا ساتھ دینے اور خواتین کو متحرک کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔خدیجہ طاہر القادری ترکش ایئر لائنز کی پرواز 714 کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچیں جن کا ایئرپورٹ پر ان کے بھائی حسین محی الدین سمیت خاندان کے دیگر افراد نے استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خدیجہ طاہر القادری سمیت حسین محی الدین اور خاندان کے دیگر افراد کو انتہائی سخت سکیورٹی میں لاہور ایئرپورٹ سے ان کی ماڈل ٹاوٴن رہائش گاہ پہنچایا گیا۔ذرائع پاکستان عوامی تحریک کے مطابق طاہر القادری کی صاحبزادی خدیجہ طاہر القادری 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے والد کی جانب سے احتجاج کی کال پر ساتھ دینے کے لیے لاہورآئیں ہیں۔ خدیجہ طاہر القادری خواتین ورکرز کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ شہدا سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کریں گی۔

متعلقہ عنوان :