کراچی،حلیمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان نے اعتراف جرم کرلیا

کیس میں اہم کرداراداکرنے والے تفتیشی افسرمنیراحمدکوتبدیل کردیاگیا

جمعہ 10 جون 2016 10:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)حلیمہ قتل کیس کیمرکزی ملزم رضوان نے اعتراف جرم کرلیاہے جبکہ کیس میں اہم کرداراداکرنے والے تفتیشی افسرمنیراحمدکوتبدیل کردیاگیا،پولیس کے مطابق ملزم رضوان ایاز کا حلیمہ کے ساتھ رقم کا تنازع تھا۔پولیس کے مطابق حلیمہ قتل کیس کے مرکز ی ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا، حلیمہ کوقتل کرنے کے بعدملزم نے عبداللہ کوایدھی سینٹرچھوڑا تھا۔

دوسری جانب ننھے عبداللہ کی والدہ حلیمہ قتل کیس میں اہم کرداراداکرنے والے تفتیشی افسرمنیر احمدکوتبدیل کردیاگیا ،کیس کی تفتیش بلوچ کالونی تھانے میں تعینات افسرنصر اللہ خان کومنتقل کردی گئی،ذرائع کے مطابق تفتیشی افسرنے قتل کے محرکات جاننے کے لیے حلیمہ کے اعضاڈی این اے کے لیے لیبارٹری بھجوادیئے ، حلیمہ قتل کیس سے متعلق فیریئرتھانے کی تفتیشی افسر 90فیصد سے زائد کیس حل کرچکے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے دہلی کالونی کے ایک فلیٹ میں ایک خاتون مردہ پائی گئی تھی۔خاتون حلیمہ کے قتل کا مقدمہ رضوان ایاز خان اور اس کی اہلیہ سونیا کیخلاف درج کیا گیا۔ملزم رضوان چند روز قبل حلیمہ کے کمسن بیٹے کو گمشدہ قرار دیکر ایدھی سینٹر چھوڑ گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ فیریئر تھانے میں اس کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :