ڈیرہ اللہ یار،دو درندہ صف انسانوں نے 8سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا

پولیس نے دو نامزدملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے نمونے کراچی بھجوائے گی

جمعہ 10 جون 2016 09:58

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)ڈیرہ اللہ یار میں دو درندہ صف انسان نے 8سالہ کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا ، پولیس نے دو نامزدملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے بچی کے میڈیکل ٹیسٹ کے لئے نمونے کراچی بھجوائے گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس میں جعفرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ڈیرہ اللہ یار میں میں واقع گولہ کالونی میں دو درندہ صف انسان نے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی8سالہ کمسن بچی ریحانہ کو مرغی کاگوشت دینے کے دلاسے پر ایک پرانے دوکانوں میں لے جاکر ایسے اپنی حواس کا نشانہ بنایا ، والدین کی رپورٹ درج کرانے پرڈی ایس پی غلام حسین زہری ، ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار بشیر احمد جمالی نے بروقت کاروائی کرکے اصل ملزم کا سہولت کارسمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ، جبکہ اصل ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جسکا ہے ،بچی نے اصل ملزم وحید علی کے سہولت کارغلام مصطفی لغاری کوتھانہ مں شناخت کرلیا جس پر پولیس نے وحید علی اور غلام مصطفی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس نے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بچی کے نمونے حاصل کرکے نمونے کراچی بھجوائے جائے گئے ۔

پولیس نے بچی کے حوالے کردی ،بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جای ہے ۔

متعلقہ عنوان :