لاہور، غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی 17 سالہ زینت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول

مقتولہ کی ہلاکت کی مختلف وجوہات بیان

جمعہ 10 جون 2016 09:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء) فیکٹر ی ایر یا کے علا قے میں لومیرج کی پاداش میں گھروالوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔ 17 سالہ زینت کوگلہ دباکرقتل کرنے کے بعدجلایاگیا، آگ کی شدت زیادہ ہونے سے جسم کا 80 فیصد سے زائد حصہ جل گیا، پولیس نے حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔

فیکٹری ایریا کے علاقے مست اقبال روڈ کی رہائشی 17 سالہ زینت کو پسند کی شادی کرنے پر اسکی والدہ ، بھائی اور بہنوئی نے جلا دیا تھا ۔ جس کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زینت کی گردن پر رَسی کے واضح نشان ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے پہلے رسی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا اور پھر تیل چھڑک کر آگ لگائی گئی۔

(جاری ہے)

آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث لڑکی کا جسم 80 فیصد سے زائد جل چکا تھا۔ پولیس نے حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب مقدمے میں نامزد زینت کا بھائی تاحال مفرور ہے جسے گرفتار کرنے کیلئے کوشش کی جا رہی ہے۔پو لیس نے والد ہ اور بہنو ئی کو گر فتا ر کر کے تیسر ے ملز م کی گرفتا ری کے لیئے ٹیمیں روانہ کر دیں۔

17 سالہ زینت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے جس میں مقتولہ کی ہلاکت کی مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ 17 سالہ زینت کو گلا دبا کر ہلاک کیا گیا ہے جس کے مقتول کے گلے پر 2 مختلف ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش کو نذر آتش کیا گیا ہے جس کے لئے پٹرول کا استعمال کیا گیا جبکہ دوسری جانب فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کی ماں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز ملزمہ کے گھر سے شروع کردیا ہے۔

پولیس کا خیال ہے کہ 17 سالہ زینت کو ایک سے زیادہ افراد نے قتل کیا ہے۔ اکیلی عورت کسی بھی جوان لڑکی کو گلا دبا کر اس کی نعش کو دوسری جگہ منتقل کرکے جلا ڈالے ممکن نہیں ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمہ اپنے بیٹے اور بھانجے کو بچانے کے لئے قتل کا الزام اپنے سر لے رہی ہے۔ تین پوسٹمارٹم رپورٹ میں موجود دیگر افراد کے ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات کو پوشیدہ رکھنا ممکن نہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے تفتیش کی جارہی ہے جلد ہی اصل حقائق اور ملزمان سامنے آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :