میری اور میرے اہلخانہ کی جان کو شدید خطرہ لاحق ، آصف زرداری سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، ذوالفقار مرزا

جمعہ 10 جون 2016 09:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ میری اور میرے اہلخانہ کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے آصف علی زرداری سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، جمعرات کی شب اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سندھ حکومت نے بدین میں ہمارے مخالفین کو جتوانے کے لیے پیسے خرچ کیے انہوں نے کہا کہ سندھ الیکشن غیر جانبدار ہونے کے بجائے پیپلزپارٹی کا رکن بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میرا قصور صرف یہ ہے کہ میں ہر جگہ پر پاکستان کا جھنڈا بلند کیا اور سندھ کے عوام کے لیے آواز اٹھائی اگر آئندہ الیکشن میں کئیر ٹیکر حکومت غیر جانبدرانہ ہوئی تو سندھ میں نتائج کچھ اور ہی ہونگے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے ہمیں راستے سے ہٹانے کے لیے سندھ پولیس کے کرائے غنڈے استعمال کیے جائے گئے اگر مجھے یا میرے اہلخانہ کو کو ئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آصف علی زرداری اور ان کی ٹیم ہوگی انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی اس موقع پر ان کے ساتھ بدین سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے۔