الیکشن کمیشن کے تین ارکان آج اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے

جمعہ 10 جون 2016 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تین ارکان آج اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوجائیں گے جبکہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پرتاحال بات چیت کاآغازنہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی پہلے ہی رخصت پرگئے ہیں ،جبکہ تین ارکان روشن عیسانی ،شہزاداکبراورفضل الرحمن آج جمعہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہورہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان الیکشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے بات چیت کاآغازہی نہیں ہواہے ۔نئے ارکان کی تقرری تک چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان تمام امورسنبھالیں گے