متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ڈی جی رینجرز سے30اپریل کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

جمعہ 10 جون 2016 09:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء )متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ڈی جی رینجرز سے30اپریل کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ایم کیو ایم کے وفد نے 30اپریل کو ڈی جی رینجرز سے ملاقات رینجرز ہیڈکوآرٹر میں ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان اور نسرین جلیل موجود تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ڈی جی رینجرز سے30اپریل کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،اس ملاقات میں فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان اور نسرین جلیل موجود تھے۔

(جاری ہے)

متحدہ کے وفد کی ملاقات رینجرز ہیڈکوآرٹر میں ہوئی، ملاقات میں ڈی جی رینجرز نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو لکھا گیا خط متحدہ کو دکھایا تو وفد نے خواجہ اظہار الحسن کواسپیکر سے خط کی معلومات حاصل کرنے کے لئے کہا ۔ متحدہ کے وفد نے ڈی جی رینجرز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کامران فاروقی کی سربراہی میں کام کرنے والا گروہ142قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے ،یہ گروپ حقیقی، سنی تحریک ، بلوچوں اور پی پی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہے ، رینجرز خط کے مطابق مختلف گرفتار افراد نے کامران فاروقی سے تعلق کااعتراف کیا ہے ۔