غربت مٹانی ہے تو مرغیاں پالو

غریب ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کیے جائیں گے، بل گیٹس نے غربت سے نمٹنے کے لیے منصوبے کا اعلان کردیا

جمعہ 10 جون 2016 10:42

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)مرغیاں پالو اور غربت مٹاو۔مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے غربت سے نمٹنے کے لیے منصوبے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے مرغیاں پال کر غربت مٹانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ بل گیٹس کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیویارک شہر میں منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں پانچ ڈالر کا ایک چوزا فروخت ہوتا ہے جو غربت کے شکار خاندانوں کے اسکول فیس اور کھانے کے اخراجات پورے کرکے انہیں غربت سے نکالنے میں معاون ہو سکتا ہے۔یہ مرغیاں برکینا فاسو اور نائیجریا سمیت مغربی افریقی ممالک بھیجے جائیں گے۔ جہاں اس وقت پانچ فیصد گھروں میں مرغیاں پالی جاتی ہیں اور اسے تیس فیصد تک بڑھا دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :