چین،سنکیانگ میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے ڈی این اے لازمی قرار

جمعہ 10 جون 2016 10:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)چین میں پولیس حکام نے ملک کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے چند رہائشیوں سے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواستیں دینے کے لیے ڈی این اے سمیت مختلف حیاتیاتی معلومات فراہم کریں۔چین کے اس خطے میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بیرون ملک جانے کے لیے مختلف نمونے جمع کروانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

چین کے حکام کے بقول وہ علاقے میں پرتشدد واقعات کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جن کی ذمہ داری وہ اسلامی شدت پسندوں پر عائد کرتے ہیں۔

سنکیانگ میں رہنے والے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ چین کی حکومت ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھتی ہے اور اْنھیں اکثر سفری دستاویزات جاری نہیں کی جاتیں۔چین کی اویغور اقلیتی برادری کی اکثریت سنکیانگ میں رہائش پذیر ہے اور سنکیانگ کی 45 فیصد آبادی ایغور پر مشتمل ہے

متعلقہ عنوان :