خواجہ آصف کا خاتون ایم این اے سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنا شرمناک ہے ،انہوں نے بدتہذیبی کی تمام حدیں عبور کر دیں، خواجہ آصف نے معاشرتی ،ثقافتی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا، ان کے ساتھ اسپیکر اسمبلی کی ملی بھگت بھی مایوس کن تھی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹویٹر پر بیان

جمعہ 10 جون 2016 10:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا خاتون ایم این اے سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنا شرمناک ہے ،انہوں نے بدتہذیبی کی تمام حدیں عبور کر دیں، خواجہ آصف نے معاشرتی ،ثقافتی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا، ان کے ساتھ اسپیکر اسمبلی کی ملی بھگت بھی مایوس کن تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کے خاتون ایم این اے سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنا شرمناک ہے ۔

انہوں نے بدتہذیبی کی تمام حدیں عبور کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے معاشرتی ،ثقافتی اور پارلیمانی روایات کو پامال کیا ۔ اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق کی خواجہ آصف کے ساتھ ملی بھگت بھی مایوس کن تھی۔