عالمی برادری پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کریں، چینی وزیر خارجہ

نیو کلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ شامل کیا جائے: چین

جمعہ 10 جون 2016 10:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء) چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کریں پاکستان نے افغان مصالحتی امن عمل اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے ہیں غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے امریکی ڈرون حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری افغان مصالحتی امن عمل کے لئے عملی اقدامات کریں ۔

پاکستان کے افغان مصالحتی امن عمل میں چار ملکی گروپ تشکیل دیئے علاوہ ازیں دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر قربانیاں پاکستان کی عملی اقدامات کے ثبوت ہیں ۔ نیو کلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کے لیے امریکی حمایت بھی بے کار، چین نے بھارت کی شمولیت کے لیے پاکستان کو بھی ممبر بنانے کی شرط رکھ دی، نیوزی لینڈ اور ترکی سمیت کئی دوسرے ممالک بھی بھارت کی شمولیت کے مخالف ہیں ادھرنیو کلیئر سپلائر گروپ میں بھارت شمولیت کے کئی مخالفین سامنے ا آگئے،نیو کلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی شمولیت کے لیے امریکی حمایت بھی بے کار، چین نے بھارت کی شمولیت کے لیے پاکستان کو بھی ممبر بنانے کی شرط رکھ دی، نیوزی لینڈ اور ترکی سمیت کئی دوسرے ممالک بھی بھارت کی شمولیت کے مخالف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویانا میں جاری این ایس جی کی میٹنگ میں چین نے کھل کر بھارت کی مخالفت کی۔ چین نے موقف اختیار کیا کہ بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ گروپ میں شامل کیا جائے۔ چین کے علاوہ نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، ترکی، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیابھی کھل کر بھارت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس سلسلے میں روس اور جنوبی کوریا سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان اور بھارت دونوں کو شامل کیا جائے تاکہ جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگڑنے نہ پائے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نیو کلیئر سپلائر گروپ کے ممبران کو خط لکھا ہے جس میں بھارت کی حمایت کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :