سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی پاکستان اسٹیل مل اور اسٹیٹ لائف کارپوریشن ی نجکاری نہ کرنے کی سفارش

نجکاری کے حوالے سے حکومت کو جامع پالیسی بنانی چاہیے، غیر ملکی بنکوں سے قرضے لینے کی بھی مخالفت ملک میں اسلامی بنکاری نظام رائج کیا جائے حکومت یتیموں اور بیواوٴں کے لیے بلا سود قرضہ سیکیم شروع کرے ،قائمہ کمیٹی

جمعرات 9 جون 2016 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاکستان اسٹیل مل اور اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کی نجکاری نہ کرنے کی سفارش کر دی نجکاری کے حوالے سے حکومت کو جامع پالیسی بنانی چاہیے کمیٹی نے غیر ملکی بنکوں سے قرضے لینے کی بھی مخالفت کر دی ملک میں اسلامی بنکاری نظام رائج کیا جائے حکومت یتیموں اور بیواوٴں کے لیے بلا سود قرضہ سیکیم شروع کرے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیرمین کمیٹی سیلم ماونڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اس موقع پر سینٹر سراج الحق نے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ برائے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل اور اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان کی نجکاری نہ کرنے کی سفارش کر دی نجکاری کے حوالے سے حکومت کو جامع پالیسی بنانی چاہیے کمیٹی نے غیر ملکی بنکوں سے قرضے لینے کی بھی مخالفت کر دی ملک میں اسلامی بنکاری نظام رائج کیا جائے حکومت یتیموں اور بیواوٴں کے لیے بلا سود قرضہ سیکیم شروع کرے اس کے علاوہ بلوچستان سمیت ملک میں چھوٹے ڈیم بنائے' جائیں موٹر وے کے سٹاپ پر ایمرجنسی میڈیکل یونٹ قایم کیے جائیں وفاق تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کرے اور صوبوں میں خرچ کرے حکومت یتموں اور بیواوٴں کے لیے بلا سود قرضہ سیکیم شروع کرے کسانوں کے لیے تکافل انشورنس سکیم شروع کی جائے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی فنڈ مقرر کی جائے جبکہ اسلامی بنکاری نظام رائج کیا جائے کمیٹی نے تھر کے علاوہ بلوچستان اور پختونخواہ کے لئے ڈمپر ٹرکوں کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کی سفارش منظور کر دی ہے چیرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی تمام فنڈنگ چین کرے گا چینی سفیر نے ملاقات میں بتایا کہ پاکستان نے گوادر ایئر پورٹ کے لیے ایک پیسہ نہیں دے گا حکومت نے بجٹ میں گوادر ائیرپورٹ کے لیے بیس کروڑ کس مد میں رکھے ہیں سینٹر فتح محمد حسنی نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کے لئے عمان نے فنڈنگ کی تھی اس کی انکوائری کرائی جائے جس پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی آیندہ بریفنگ دے گے دریں اثنا گورنر اسٹیٹ بنک نے مالیاتی اداروں کے قرض وصولی ترمیمی بل 2016 پرکمیٹی کو بتایا کہ اس بل کے ذریعے قرض ادا نہ کرنے والے شخص کی غیر منقولہ جائیداد کو بنک بغیر کسی اجازت کے فروخت کر سکے گایہ بل بہت ہم ہے اس سے معشیت کو فائدہ ہو گا پاکستان کی تمام بنکنگ انڈسڑی اس قانوں سے متاثر ہو رہی ہے اس بل کے پاس ہونے سے ہاوسنگ فنانس کے شعبے کو ترقی ملے گی کمیٹی کے ممبر کامل علی آغانے کہا کہ اس بل کے ذریعہ اسٹیٹ بنک نے سپریم کورٹ کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی ہے اس بل کے پاس ہونے سے آئین کی حشیت ختم ہو جائے گی ملک میں ڈیفالٹرز کو کھلی چھٹی حاصل ہے 15سے20سال عدالتوں میں کیس پڑا رہتا ہے جس سے بنکوں کو ریکوری نہیں ہو پاتی ہمسایہ ممالک اور یو کے ، یو ایس اے اور آسٹریلیا میں بھی یہ قانون اسی طرح لازم ہے جس پرکامل علی آغا نے کہا کچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ کے جج نے کیسز میں غیر ملکی ممالک کو ریفرنس کورٹ کرنے کی ممانعت کی تھی اس لیے دوسرے ممالک کا حوالہ نہ دیا جائے جس پر چیرمین کمیٹی نے مالیاتی اداروں کے قرض وصولی ترمیمی بل 2016 پر قانونی مشاورت کیلئے سیکرٹری لا کو طلب کر لیا کمیٹی نےڈپازٹ پروٹیکشن بل 2016 ، کارپوریٹ ری سٹریکچرنگ بل 2016اور ڈپازٹ پروٹیکشن بل 2016 کی منظوری بھی دے دی۔

متعلقہ عنوان :