سپیکر ایسے آدمی کو بولنے کی اجازت ہی نہ دیں جو تمیز کے دائرہ میں نہ رہ سکتا ہو ، اسد عمر

20تو کیا سو جوتے وزیر موصوف کو مارے جائیں تو تب اس حرکت کی سزا پوری ہو سکتی ہے ، ٹوئٹ

جمعرات 9 جون 2016 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے گزشتہ روز اسمبلی میں وفاقی وزیر خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے کہ ایسے آدمی کو بولنے کی اجازت ہی نہ دیں جو تمیز کے دائرہ میں نہ رہ سکتا ہو ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سماجی رابطوں سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 20تو کیا سو جوتے اگر وزیر موصوف کو مارے جائیں تو تب اس حرکت کی سزا پوری ہو سکتی ہے ،حکومت نے اگر ماحول خراب کرنا ہے تو کھلے الفاظ میں بتا دے بصورت دیگر زبانیں ہم بھی رکھتے ہیں۔

منہ پھٹ وزراکے منہ بند کرنا ہم بخوبی سمجھتے ہیں ہمارے لیے اسمبلی فورم ایک مقدس فورم ہوتا ہے نہیں چاہتے کہ وہاں کا ماحول خراب ہو اب گیند سپیکر کے کوٹ میں ہے اگر انہوں نے ایسی حرکات پر نوٹس نہ لیا تو پھر سخت تریں نہ صرف ردعمل دیں گے بلکہ فورم پر بھی ناخوشگوار ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ ہماری برداشت کی ایک حد ہے اگر برداشت اور صبر کا پیالہ چھلک پڑا تو پھر وقت کسی کے ساتھ نہیں رہے گا۔