فاروق ستار غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ، انھیں خود کامران فاروقی کے بارے میں آگاہ کیا تھا،ڈی جی رینجرز سندھ

جمعرات 9 جون 2016 09:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلا ل اکبر نے کہا ہے کہ فاروق ستار غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ، میں نے خود فاروق ستار کو کامران فاروقی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیا ن میں ڈی جی رینجرز نے کہاکہ گزشتہ روز کاروائی کا مقصد کامران فاروقی کی تلاش تھی ۔ فاروق ستار، عامر خان ، خواجہ اظہار الحسن سے معلومات شیئر کی تھیں۔گرفتار گروہ نے 142ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا۔ کامران فاروقی کانام لیا ۔

متعلقہ عنوان :