سب اندازے غلط، غیرملکی ورکرزکی تعداد کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:سعودی عرب

جمعرات 9 جون 2016 10:17

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء)سعودی عرب میں نئے اصلاحاتی پروگرام کے تحت غیرملکیوں کو نوکریوں سے نکالنے یا محدود کرنے اور زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو ملازمت فراہم کیے جانے کی کاوشوں کے بعد اطلاعات تھیں کہ بیشترغیرملکیوں کو سعودی عرب سے نکالاجارہاہے لیکن اب سعودی وزارت لیبر نے واضح کیا کہ غیرملکی ورکرزکی تعداد میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

عرب نیوزکے مطابق لیبر اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کے وزیرمفرج الحقبانی نے کہاکہ وزارت کاریاست میں غیرملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا کوئی مقصد نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں 90لاکھ غیرملکی شہری مختلف شعبوں میں ملازمت کررہے ہیں۔