صوابی،موبائل سم کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کو پتھر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 8 جون 2016 09:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) کالو خان ضلع صوابی میں موبائل سم کے تنازغہ پر باپ نے پتھر سے وار کر کے شادی شدہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا اے ایس آئی شاہد خان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا بیوہ کاشف سکنہ کالو خان نے پولیس اسٹیشن کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر کاشف کو اپنے ہی باپ روح الا مین نے پتھر سے مارا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل مقتول بیٹے اور ملزم باپ کے مابین موبائل سیم کا تنازغہ بیان کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مبینہ ملزم روح الا مین کو اے ایس آئی شاہد خان نے موقع پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :