موسم گرما کی شدت کے پیش نظر کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کا موٹر وے پر داخلہ ممنوع قرار

بدھ 8 جون 2016 09:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) موسم گرما کی شدت کے پیش نظر کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کا موٹر وے پر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا اس سلسلہ میں ایس ایس پی موٹروے ایم ٹو و تھری ساؤتھ کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور ہر قسم کی ٹرانسپورٹ مالکان بالخصوص ڈرائیورز ، کنڈیکٹرز کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ شدید گرمی میں کمزور ٹائروں کی حامل گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہونے کا خدشہ ہے جس سے سنگین حادثات کا خطرہ رہتاہے اس لئے وہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث کمزور ٹائروں والی گاڑیاں موٹر وے پر نہ لے کر آئیں

متعلقہ عنوان :