فیصل آباد ،مختلف مقامات پر اوباش افراد کی دو نوجوان لڑکیو ں سے زیادتی ،ایک نے شور مچا کر کوشش ناکام بنا دی

بدھ 8 جون 2016 09:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء)مختلف مقامات پر اوباش افراد کی دو نوجوان لڑکیو ں سے زیادتی جبکہ ایک نے شور مچا کر کوشش ناکام بنا دی ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ 119ج ب میں اوباش شخص شعیب نے اٹھارہ سالہ مصباح شہزادی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ‘تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر ب میں شاہد وغیرہ تین افراد نے سونیا بی بی کی نامعلوم مقام پر لیجا کر عزت لوٹ لی جبکہ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 273ر ب میں شانی وغیرہ دو افراد زبردستی گھر گھس کر شریف مسیح کی اٹھارہ سالہ بیٹی کرن کوزیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جو اس نے شور مچا کرناکام بنا دی ‘پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :