ملک میں شدید گرمی و لوڈشیڈنگ ، اراکین اسمبلی کا ٹھنڈے اور یخ بستہ ہال کے ائیرکنڈیشنڈ سسٹم کو بند کرنے کا مطالبہ

بدھ 8 جون 2016 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) ملک بھرمیں ایک طرف شدید گرمی کی لہر اور کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور دوسری طرف قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین نے ٹھنڈے اور یخ بستہ ہال کے ائیرکنڈیشنڈ سسٹم کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ،جے یوآئی کی خاتون رکن اسمبلی نے بجٹ تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کی پالیسیوں کی حمایت اور خیبر پختونخوا حکومت کو ہدف تنقید بنایا،بجٹ پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی عدم حاضری کی وجہ سے ایوان کا ماحول ٹھنڈا رہا ،مسلم لیگی رکن اسمبلی رجب علی بلوچ کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اراکین کے جوابات پر ڈپٹی سپیکر کو مداخلت کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر قورم کی نشاندھی کی وجہ سے ادھا گھنٹہ سے زیادہ عرصہ تک معطل رہا کورم پورا ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گذشتہ روز کی تقریر کو جاری رکھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اسدعمر نے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ،پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے بجٹ پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کیا جبک جے یو آئی کی خاتون رکن اسمبلی کو بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے اس عوام دوست بجٹ قرار دیا انہوں نے ملک میں لوڈشیڈنگ میں بے حد کمی پر بھی حکومت کا شکریہ ادا کیا قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے ایوان کا ائیرکنڈیشنڈ سسٹم بند کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا انہوں نے کہاکہ ہال بہت زیادہ ٹھنڈا ہوچکا ہے لہذا کچھ دیر کیلئے ائیرکنڈیشنڈ سسٹم کو بند یا پھر کم کیا جائے واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت شدید گرمی کی لہر چل رہی ہے جبکہ سندھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :