عمران خان کے خلاف بھی جلد تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن جائے گا ، آزاد علی تبسم

بدھ 8 جون 2016 09:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بھی جلد تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن جائے گا ،پرویز خٹک کے خلاف تحریک انصاف کے اراکین کا جمع ہوناان کی ناکامی کا ثبوت ہے ،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہیں انہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ،وہ روز نیا کرتب دیکھاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،ملک بھر کے عوام عمران خان کے ارادے جانتے ہیں اس لئے وہ عمران خان کا ساتھ نہیں دیتے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست آشکار ہوچکی ہے،ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے ،عمران خان کالا باغ ڈیم پر بھی سیاست کرتے ہیں،وہ ملک کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھاتے ،عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور جمہوریت کے خلاف تحریک چلائی ہے ،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں ۔