پھلوں کی پیٹیوں میں بم یادھماکہ خیز مواد رکھنے کی رپورٹس

حکومت سندھ نے سرکاری اداروں میں آم کی پیٹیوں اور پھلوں کی پیٹیوں پرمکمل پابندی عائد کردی

بدھ 8 جون 2016 09:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء)سندھ پولیس کی جانب سے سندھ کے سرکاری دفاترمیں آم،کھجوراوردیگرپھلوں کی پیٹیوں میں بم یادھماکہ خیز مواد رکھنے کی رپورٹس کے بعدحکومت سندھ نے سندھ سیکریٹریٹ ،وزیراعلی ہاؤس،گورنرہاؤس،پولیس ہیڈآفس اور دیگرسرکاری اداروں میں آم کی پیٹیوں اور پھلوں کی پیٹیوں پرمکمل پابندی عائدکردی ہے ،اس ضمن میں سندھ کے چیف سیکریٹری محمدصدیق میمن کے دفترسے تمام سرکاری اداروں کوایک خط ارسال کیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ پولیس کی اسپیشل برانچ اور سیکیورٹی ونگ نے جوخطوط ارسال کیے تھے اور آم کی پیٹیوں میں بم دھماکے کرنے کاخدشہ ظاہرکیاتھااس کومدنظررکھتے ہویے حکومت سندھ نے فیصلہ کیاہے کہ ا ب کسی بھی سرکاری ادارے میں پھلوں کی پیٹیوں پرمکمل پابندی ہوگی اور اس سلسلے میں سرکاری اداروں میں تعینات پولیس اہلکاروں کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آم کی پیٹیوں کواندرنہ آنے دیں۔

متعلقہ عنوان :