آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر سود کی شرح 1.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

بدھ 8 جون 2016 10:27

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے قرضوں پر سود کی شرح 1.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کے گورنر گلین سٹیون نے گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد کہا کہ ملکی اقتصادی صورتحال تسلی بخش ہے جس کے باعث قرضوں پر سود کی شرح کو 1.75 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراط زر کی شرح قابو میں ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :