کولمبیا میں 10ویں سالانہ ٹوماٹینا فیسٹیول کا انعقاد

سینکڑوں لوگوں نے ا یک دوسرے کو ٹماٹر مارے

بدھ 8 جون 2016 10:27

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) کولمبیا میں 10ویں سالانہ ٹوماٹینا فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچے اور بڑوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو ٹماٹر مارے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں پیر کے روز ٹومیسٹینا فیسٹیول کا آغاز، میلے میں شرکت کے لیے سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی برسات کی، ٹماٹر کی رس جنگ میں کھیت سے آنے والے خراب ٹماٹر استعمال کئے جاتے، یہ میلہ آئندہ تین دنوں تک جاری رہے گا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی۔