بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر میں تعاون پر پیشرفت ہوئی ہے ،اوبامہ

امریکہ نے بھارت کو میزائل ٹیکنالوجی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی حمایت کر دی ہے،مودی

بدھ 8 جون 2016 10:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) امریکی صدر بارام اوبامہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر میں تعاون پر پیشرفت ہوئی ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو میزائل ٹیکنالوجی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے کی حمایت کر دی ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤ س میں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران این بی ٹی ، علاقئی تعاون سمیت دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ کے معاملات کے علاوہ دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا امریکہ اور بھارت دنیا کے دو بڑی جمہوریت ہے ہمارے دورہ بھارت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہے گزشتہ سال دورہ بھارت کے دوران اچھی مہمان نوازی کر دی تھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہیکہ ہمارے صدر اوبامہ سے کء معمالات پر بات چیت ہوئی امریکہ نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ اور میزائل ٹیکنالوجی کے تعاون میں حامی بھری ۔

(جاری ہے)

امریکہ کے ساتھ سیکورٹی کے معاملے پر بھی کام کرنے کا اتفاق ہوا امریکہ اور بھارت آئندہ بھی کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے ہر محاذ پر امریکہ کی مدد کرنے بھارت انکے شکر گزار ہے ۔