اردن میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے

بدھ 8 جون 2016 10:25

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) اردن میں خودکار اسلحے سے لیس ایک حملہ آور نے قومی خفیہ ایجنسی کے ایک مقامی دفتر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز پر پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان محمد مومانی نے اسے ’تنہا بھیڑیے کا دہشت گردانہ اقدام‘ قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت عمان کے قریبی علاقے میں نیشل انٹیلیجنس ایجنسی کے ایک مقامی دفتر کی دو منزلہ عمارت میں پیش آیا۔ اس کے قریب ہی بقعہ کا فلسطینی مہاجر کیمپ بھی قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :