استنبول میں کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

بدھ 8 جون 2016 10:25

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) ترک شہر استنبول میں منگل کے روز ہونے والے ایک کار بم حملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں دیگر 36 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ حکام کے مطابق یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا، جو استنبول یونیورسٹی کے قریب ایک سڑک پر پارک کی گئی گاڑی کے ذریعے اس وقت کیا گیا، جب پولیس کی گاڑی اس کے قریب سے گزر رہی تھی۔ اس دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :