اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کر دیا جائے ،سینیٹر فرحت اللہ بابر
مختص 100 ملین روپے کی رقم خواتین کے قومی کمیشن کو دیدی جائے،رہنما پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں بجٹ پر بحث میں تجویز
بدھ 8 جون 2016 10:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینیٹ میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کر دیا جائے اور اس کیلئے مختص 100 ملین روپے کی رقم کو خواتین کے قومی کمیشن کو دے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے 1997 میں اپنی حتمی رپورٹ پارلیمنٹ کو پیش کر دی ہے اور اس کے بعد اب یہ غیرمتعلقہ ہو چکی ہے۔
اس کا کوئی آئینی کردار نہیں اور یہ عوام کے خرچ پر ایک ازکار رفتہ ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے قائم کردہ نئی انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کیلئے مختص کئے گئے 250 ملین روپے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ پہلے ہی سے نیشنل کمیشن آف ہیومن راٹئس قائم ہے اور یہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے ایک آزاد خودمختار اور مضبوط ادارہ ہے۔(جاری ہے)
یہ ایکٹ اس کمیشن کو کام کرنے کیلئے فنڈ مہیا کرتا ہے اور جو رقم اس نئے ادارے نیشنل اسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے لئے مختص کی گئی ہے کو نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کو منتقل کی جائے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ کی فنانس کمیٹی کو ہدایت کہ ہیومن رائٹس کے اس نئے ادارے کے قیام کا تجزیہ کیا جائے اور انہوں نے کہا کہ یہ نیا ادارہ کچھ من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اقتصادی راہداری پروجیکٹ کومتنازعہ بنانے سے وفاق نے اس کی حیثیت ختم کرکے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے یہ رقم مغربی اور مشرقی رہاداری کے مختص کی ہے۔ اس سے ظاہر ہوگیا ہے کہ مغربی رہداری کو نظرانداز کر دیا گیا ہے اور یہ 28مئی 2015ء کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپیل کی کہ موسمیاتی تغیر، ماحولیایت تباہی کو روکنے اور پائیدار ترقی کے لئے خاص رقم مختص کی جائے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ کو فلاحی بجٹ نہ پیش کر سکنے کا الزام نہیں دیتے۔ ہم ایک ایسی ریاست ہے جہا ں ہر کام سکیورٹی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور یہاں عوام کی فلاح و بہبود کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک تحریک التوا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے میزائل کے ٹیسٹ سے خطے میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹر کی حمایت کرنے کی پالیسی نے بھی خطے میں اسلحے کی دوڑ کو تیز کر دیا ہے اور کہا کہ سکیورٹی اور دفاع کی پالیسیوں پر ایمانداری کے ساتھ نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پالیسی بنانے کے لئے سویلین اور سیاسی قیادت کو جاگنا ہوگا اور اس کے لئے اپنی جگہ بنانی ہوگی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 8 جون 2016 کی مزید خبریں
-
ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی و تعمیر نو کے کام کا آغاز جلد شروع ہوجائے گا،اکبر ایوب خان
-
پھلوں کی پیٹیوں میں بم یادھماکہ خیز مواد رکھنے کی رپورٹس
-
عمران خان کے خلاف بھی جلد تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن جائے گا ، آزاد علی تبسم
-
ملک میں شدید گرمی و لوڈشیڈنگ ، اراکین اسمبلی کا ٹھنڈے اور یخ بستہ ہال کے ائیرکنڈیشنڈ سسٹم کو بند کرنے کا مطالبہ
-
مریدکے،چندایکڑاراضی کیلئے خاندان کی اکلوتی وارث لڑکی قتل
-
فیصل آباد ،مختلف مقامات پر اوباش افراد کی دو نوجوان لڑکیو ں سے زیادتی ،ایک نے شور مچا کر کوشش ناکام بنا دی
-
موسم گرما کی شدت کے پیش نظر کمزور ٹائر وں والی گاڑیوں کا موٹر وے پر داخلہ ممنوع قرار
-
صوابی،موبائل سم کے تنازعہ پر باپ نے بیٹے کو پتھر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
-
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح سے ہی شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہا،بہاولنگر میں پارہ انتالیس ڈگری تک پہنچ گیا
-
آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس،امریکی ڈرون حملے ملکی سالمیت، خودمختاری کی خلاف ورزی قرار
-
سندھ رینجرز کا مشتبہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر فاروق ستار کے گھر کا محاصر ہ ،داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے ، گھر کے اطراف تلاشی لینے کے بعد محاصرہ ختم کردیا
-
وفاقی بجٹ فیڈریشن توڑنے کے لئے بنایا گیا ہے، بلاول بھٹوزرداری
-
بپاکستان کا قرضہ ملکی جی ڈی پی کا 65 فیصد تک بڑھ گیا ، حکومت کا قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
-
حکومت میں آکرکسانوں سے کئی دہائیوں سے ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرینگے‘ عمران خان
-
اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کر دیا جائے ،سینیٹر فرحت اللہ بابر
-
آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور اقتصادی راہداری منصوبے پر تبادلہ خیال
-
سعودی عرب،یمن ،عراق،سمیت دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کے مقدمات کی تفصیلات دفتر خارجہ حکام سے طلب کر لی گئی ہیں،حافظ احسان احمد کھوکھر
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز
-
این اے110 کیس ،سپریم کورٹ نے نادرا اور الیکشن کمیشن کے حکام کو طلب کرلیا،سماعت آج پھر ہوگی
-
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کر لیا
-
پورے ملک میں ایک دن رمضان المبارک کا آغاز پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،سردار یوسف
-
قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری
-
میرے پاس پاکستان کی شہریت ہے،حسین نواز
-
ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے لیے 2 معاہدے
-
بیرون ملک وفات پانیوالے پاکستانیوں کے لواحقین کیلئے امداد4لاکھ تک بڑھا دی گئی
-
استنبول میں کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی
-
اردن میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے
-
بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر میں تعاون پر پیشرفت ہوئی ہے ،اوبامہ
-
سلمان خان کا اداکارہ ہما قریشی کورمضان المبارک کا تحفہ
-
باکسر لیوس اور اداکار سمتھ محمد علی کا جنازہ اٹھائیں گے
-
چینی بحریہ طیار ہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر گر کر تباہ ہو گیا، چار اہلکار ہلاک
-
کولمبیا میں 10ویں سالانہ ٹوماٹینا فیسٹیول کا انعقاد
-
آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا قرضوں پر سود کی شرح 1.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
سانحہ منیٰ کا ابھی تک جائزہ لے رہے ہیں، سعودی وزیر حج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.