کوئٹہ،نوجوان کرکٹرگل زیب خان نے ایسوسی ایشن کے رویہ سے تنگ آکرکھیل کاسامان جلاکرکرکٹ چھوڑنے کااعلان کردیا

منگل 7 جون 2016 10:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)کوئٹہ کے نوجوان کرکٹر گل زیب خان نے کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعصبانہ رویہ سے تنگ آکر اپنے کرکٹ کے سامان کو جلا کر راکھ کر دیا اور کرکٹ چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا کوئٹہ کے نوجوان کرکٹ گل زیب خان نے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیو سی اے نے ہمیشہ ہمارے ساتھ تعصبانہ رویہ رکھا اور ہم نے کئی بار کوشش کی کہ انتظامیہ کیساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل کو حل کرے لیکن کسی نے بھی ہم سے ملاقات کر نا گوارہ نہیں کیا اور ہم جیسے غریبوں سے کوئی بھی رابطہ نہیں کر تا ان کے تعصبانہ رویہ کی وجہ سے بلوچستان کے ہونہار کھلاڑیوں کی کرکٹ تباہ ہوئی ہے بلوچستان میں کرکٹ پر چند لو گوں کی اجاداری ہے ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور وزیراعلیٰ ان تمام تر صورتحال کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلائے۔