بجٹ پر بحث،حکومتی رکن کی تقریر کا موقع فاروق ستار کو دینے کے خلاف تحریک انصاف کا شدید احتجاج

شاہ محمود قریشی اور شیخ آفتاب کے درمیان جھڑپ

منگل 7 جون 2016 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران حکومتی رکن کی تقریر کا موقع ایم یو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کو دینے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے شدید احتجاج کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔

(جاری ہے)

شاہ محمد قریشی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو تقریر کا موقع دینے کی مشاورت نہیں کی گئی ہے اگر حکومت کا کوئی وزیر یا ممبر تقریر نہیں کر سکتا ہے تو یہ حق پاکستان تحریک انصاف کا بنتا ہے اور ہم ہمارے رکن اسمبلی نے بجٹ کیلئے خصوصی تیاری کی ہوئی ہے جس پر شیخ آفتاب نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ میں نے کراچی جانا ہے لہذا مجھے بجٹ پر بحث کرنے کا موقع دیا جائے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی اسمبلی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپیکر شپ سنبھالی اور صورتحال کو کنٹرول کرکے اگلی تقریر کا موقع پی ٹی آئی کو دینے کا اعلان کیا۔