رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کا اعلان

دفاتر صبح 8 بجے سے 2 بجے تک کھلے رہیں گے

منگل 7 جون 2016 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کا اعلان کردیا۔ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک سے عید الفطر تک سرکاری دفاتر صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک کھلے رہین گے اور جمعتہ المبارک کو دفاتر آٹھ بجے سے بارہ بجے تک کھلیں گے تاہم ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفتر میں جمع کو ایک بجے چھٹی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :