مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی اپنی لیڈر شپ سے نالاں نظر آنے لگی

خسرو بختیار کی پرویز الہی سے ایوان کے اندر طویل ملاقات

منگل 7 جون 2016 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے اندر ہی اراکین اسمبلی اپنی لیڈر شپ سے نالاں نظر آنے لگے۔ پیر کے روز مسلم لیگ ن کے رکن خسرو بختیار نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی سے ایوان کے اندر طویل ملاقات کی اور باہمی امور پر مذا کرات کرتے رہے ’ یہ پہلا موقع ہے کہ مسلم لیگ ن کے اراکین دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے طویل ملاقاتیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری پرویز الٰہی سے خسرو بختیار کے علاوہ دیگر اراکین بھی ملتے رہے اور مذاکرات او رمشاورت کرتے رہے۔ خسرو بختیار اجلاس میں آنے کے بعد لوگ پرویز الٰہی کی نشست پر گئے اور ان سے ملاقات کی ۔ ظفر الله جمالی نے بھی پرویز الٰہی سے ملاقات کی ا ور مسکراہٹوں کا تبادلہ خیال کرتے رہے۔