عمران خان کاپختونخواہ کے ایم این ایزکی وزیراعلیٰ پرتنقیدکاسخت نوٹس ،پارٹی کے اندرونی معاملات کی میڈیاپرتشہیرنہ کرنے کی ہدایت

کسی کونظم وضبط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،پارٹی کے اندرونی معاملات کی میڈیاپرتشہیرپارٹی نظم وضبط کے خلاف ہے ،ترجمان پاکستان تحریک انصاف

منگل 7 جون 2016 09:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کی صوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ پرکھلی تنقیدکاسخت نوٹس لیتے ہوئے شدیدبرہمی کااطہارکیاہے اوران اراکین اسمبلی کوسات روزکے اندراپنے الزامات اورشکایات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کی پختونخواہ حکومت اوروزیراعلیٰ پرمیڈیاکے ذریعے تنقیدپارٹی نظم وضبط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔جس پرچیئرمین عمران خان نے انتہائی ناگواری کااظہارکیاہے ۔ان کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانچوں اراکین اسمبلی کے اس طرزعمل کوناقابل قبول قراردیتے ہوئے انہیں متنبہ کیاہے کہ وہ اختلافات وشکایات کی کھلے بندوں میڈیاپرتشہیرسے مکمل گریزکریں اورپارٹی کے اندرونی معاملات کومیڈیاپراچھالنے سے بازرہیں ،ترجمان کے مطابق عمران خان نے پانچوں اراکین اسمبلی کووزیراعلیٰ اورصوبائی حکومت کے خلاف شکایات کی تفصیلات اورشواہدسات روزکے اندرچیئرمین سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی