ترکی: آئی فون نے فوجی کی زندگی بچا لی

ترک فوجی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ہونے والے حملے میں جیب میں آئی فون ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے

منگل 7 جون 2016 10:27

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) موبائل فون نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے رابطے میں آسانی پیدا کر دی ہے۔ موبائل فون کی مدد سے نہ صرف دوستوں اور عزیز و اقارب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے بلکہ یہ انسانوں کی جان بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک فوجی کی جیب میں موجود ا آئی فون نے اس کی جان بچائی۔ 25 سالہ بوزوک پر ایک مشن کے دوران دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم وہ جیب میں آئی فون کی وجہ سے محفوظ رہے۔ترک فوجی بوزوک کو کردستان ورکرز پارٹی کیخلاف آپریشن کے لیے ماردین کے ایک صوبے بھیجا گیا جہاں دہشت گرد تنظیم کی طرف سے حملے کے دوران وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ کیونکہ وہ گولی فوجی کی جیب میں موجود آئی فون کو جا لگی جس نے نے گولی کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔ تاہم اس دوران ترک فوجی معمولی زخمی ہوا۔بعد ازاں فوجی کو صوبے کے گورنر کی جانب سے دوسرا آئی فون تحفے میں دیا گیا

متعلقہ عنوان :