سب سے زیادہ نابینا کس ملک میں ہیں؟

دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں نابینوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ یعنی ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے

منگل 7 جون 2016 10:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) افریقی ملک موریطانیہ کے جنوب مشرقی میں واقع پسماندہ علاقے ”والی کمبہ“ کی نصف سے زائد آبادی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم ہے۔موریطانیہ میں مجموعی طور پر بھی نابینوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ یعنی ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق موریطانیہ کی کل ا?بادی 30 لاکھ ہے، جن میں سے 50 ہزار افراد نابینا ہیں جبکہ 4 لاکھ افراد کی بینائی انتہائی کمزور ہے۔

(جاری ہے)

”والی کمبہ‘ گاؤں کے بیشتر افراد اس مرض کا شکار ہیں، تاہم مقامی حکومت اور بین الاقوامی طبی اداروں کی جانب سے اب تک ان کے علاج و معالجے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔اس پسماندہ علاقے کے باسیوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے، مگر بینائی سے محروم افراد یہ کام بھی نہیں کر سکتے، جس کے باعث وہ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مذکورہ علاقے کے لوگوں میں بینائی سے محرومی کا یہ مرض جدی پشتی ہے اور زمانہ قدیم سے یہاں زیادہ تر نابینا بچے جنم لیتے ہیں۔ اس علاقے کے دو بچوں کا حال ہی میں دارالحکومت نواکشوط کے ایک ہسپتال میں آپریشن ہوا ہے، جس سے ان کی بینائی لوٹ آئی ہے۔موریطانیہ کی حکومت نے مزید نابینا افراد کے علاج و معالجے کے لیے عالمی طبی اداروں سے اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :