بھارت، غیر ملکی سیاح سے جنسی زیادتی کا مقدمہ کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد

منگل 7 جون 2016 10:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) بھارتی عدالت نے غیر ملکی سیاح سے جنسی زیادتی کا مقدمہ کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے بھارت میں سیر و تفریح کے لئے آنے والی 51سالہ ڈنمارک کی خاتون سیاح کو چاقو دکھا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 9میں سے5گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی چار کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت فرد جرم عائد ہونے والے پانچوں ملزمان کی سزا کا حتمی فیصلہ جمعرات کے روز سنائے گی۔ واضح رہے کہ ڈنمارک کی 51سالہ سیاح2014ء میں سیر و تفریح کی غرض سے بھارت ائی تھی راستہ بھٹکنے پر 5اوباش ملزمان نے خاتون کو چاقو دکھا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جنسی زیادتی کا شکار کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے 9افراد کو گرفتار کر لیا جس میں نابالغ بچہ بھی شامل تھا۔ جو دوران تفتیش ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :