چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا عبدالستار ایدھی ٹیلیفون ، ملک ریاض کی عبدالستار ایدھی کو اندرون وبیرون ملک کروانے کی پیشکش

منگل 7 جون 2016 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو مکمل علاج کی پیشکش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو ٹیلیفون پر مکمل علاج کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی ملک کی سب سے قابل اور معزز شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

ہم پوری قوم سے ان کی صحت یابی اور جلد سے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کرتے ہیں۔

ملک ریاض ک امزید کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کی طرف سے جہاں بھی علاج کروانا چاہیں ہم علاج کروا سکتے ہیں۔ چاہے تو امریکا، لندن سے علاج کروا سکتے ہیں۔ وہ طویل عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے پیشکش قبول کریں تاکہ ہم ان کا علاج کروا سکیں۔