اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستان میں اسلامی قوانین و اقدار کے نفا ذ بارے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری

اسپیکر قومی اسمبلی،سیکرٹری قانون و انصاف و پارلیمانی امور سمیت دیگر سے دو ہفتوں میں جواب طلب

منگل 7 جون 2016 10:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میں اسلامی قوانین و اقدار کے نفاذ کیلئے دائر کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قانون و انصاف و پارلیمانی امور سمیت دیگر س دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے‘ گزشتہ روز جسٹس اطہر من الله پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی‘ درخواست گزار عبدالجلیل کی جانب سے ایڈووکیٹ توفیق آصف نے عدالت میں پیس ہوکر موقف اختیار کیا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والا ملک ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کا ریاستی مذہب اسلام ہے اور ملکی آئین کا بنیادی ڈھانچے بھی اسلام پر قائم ہیں لہذا ہماری بنیادی ذمہ د اری بنتی ہے کہ ملک میں اسلامی قوانین و اقدار کو نافذ کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔