جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی تعیناتی اورسندھ ہائی کورٹ میں ججزکی تقرری پرغور

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس اعجازالحسن کوسپریم کورٹ کاجج ، سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کولاہورہائی ورٹ کاچیف جسٹس بنانے کی سفارش

منگل 7 جون 2016 10:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس اعجازالحسن کوسپریم کورٹ کاجج اورلاہورہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کولاہورہائی کورٹ کاچیف جسٹس بنانے کی سفارش کردی ہے ۔اسلام آبادمیں چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی تعیناتی اورسندھ ہائی کورٹ میں ججزکی تقرری پرغورکیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تفصیلی غوروخوض کرنے کے بعدجوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس اعجازالحسن کوسپریم کورٹ کاجج اورلاہورہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کولاہورہائی کورٹ کاچیف جسٹس بنانے کی سفارش کے ساتھ ساتھ ہائی کورٹ کے لئے چارنئے ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کی سفارش بھی کی ۔منظورکردہ ناموں میں ایڈیشنل ججزکیلئے جسٹس وسیشن جج رشیدسومرو،ایڈووکیٹ ارشدحسین خان ،ایڈووکیٹ سلیم جیسراورایڈووکیٹ حمایوں خان کے ناموں کے منظوری دی گئی ہے ۔جبکہ وکلاء مسعودخان ،عبدالحمیداورسرفرازمحمودکے نام ڈراپ کردیئے گئے ۔سندھ ہائی کورٹ میں ممکنہ نئی تقرریوں سے ججزکی مجازتعداد33سے 37ہوجائے گی ۔تمام تبدیلیاں پارلیمانی کمیٹی کوبھیجوائی جائیں گی

متعلقہ عنوان :