آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

مالاکنڈ،کوہاٹ،سرگودہا،اسلام آبادسمیت بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

پیر 6 جون 2016 09:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم ہے اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آگ برسا رہا ہے ۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی ہے، جس سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، کوہاٹ،سرگودھا ، اسلام آبادسمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور سورج پوری آ ب وتاب کے ساتھ آگ برسارہا ہے۔سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں چلچلاتی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کررکھا۔پنجاب کے بیشترحصوں میں بارش کے بعد پھر سے گرمی نے زور پکڑ لیا ہے ،۔ ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور، فیصل آباد سمیت دیگر چھوٹے بڑے علاقوں میں حبس اور لوڈ شیڈنگ کے باعث سوئمنگ پول والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :