ملک میں ہزاروں کھاتے داروں نے زکوٰة کٹوتی سے بچنے کیلئے بینکوں سے کروڑوں نکلوالئے

پیر 6 جون 2016 09:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء)ملک بھر میں ہزاروں کھاتے داروں نے زکوٰة کی کٹوتی سے بچنے کیلیے بینکوں سے کروڑوں روپے نکلوا لیے جبکہ زکوٰة کٹوتی سے استثنیٰ کے سرٹیفکیٹس بھی جمع کرائے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے رواں اسلامی سال کے لیے زکوٰة کا نصاب 35 ہزار 557 روپے مقرر کیا ہے جس کی یکم رمضان کو اس سے زائد رقم رکھنے والوں کے بینک اکاوٴنٹس سے ڈھائی فیصد زکوٰة کٹوتی ہوگی تاہم ہزاروں کھاتے داروں نے کٹوتی سے بچنے کے لیے اپنی رقوم نکلوالی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی قوم کا شمار دنیا میں سب سے کم ٹیکس دینے والی اور اس سے زیادہ خیرات کرنے والی اقوام میں ہوتا ہے۔ اکثریت حکومت پر عدم اعتماد کے باعث اپنی زکوة خود ہی ادا کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔